س وقت رات 30۔08 ڈیرہ غازیخان سے تونسہ جاتے ھوئے شادی لنڈ پٹرولیم چوکی کے نزدیک ایک شادی (دولہے) والی کار اور تین جوان اور ایک بچہ موٹر سائیکل سوار کا تازہ ترین روڈ ایکسیڈنٹ ھوا ملا، دو سوار بری طرح زخمی تھے دونوں کی ٹانگیں وغیرہ ٹوٹ چکی تھیں لیکن ھوش میں تھے۔ ایک سوار اور بچہ محفوظ رھے جو کہ نزدیکی بستی کے تھے ان کے لواحقین سے بھی میں نے خود فون پہ رابطہ کر کے اطلاع دے دی۔
پھولوں سے سجی ھوئی کار شاید شادی پہ جا رھی تھی یا کہیں سے آ رھی تھی اس کا رخ ڈیرے کی طرف تھا۔ ،دولہے کی روایتی پگڑی بھی فرنٹ سیٹ پہ پڑی ملی۔پٹرولیم پولس کے ہیڈ کانسٹیبل حسیب گل نے مجھے گواہ بناتے ھوئے کار کی ڈگی سمیت تلاشی لی اس میں 10/10 روپے کے دس بنڈل یعنی 10،000 ہزار روپے ایک شاپر میں ملے جو کہ حسیب گل نے اپنے پاس رکھ لئے۔گاڑی کو لاک کرنے کے بعد چابی بھی اس کے حوالے کر دی گئی۔جبکہ زخمیوں کو شادن لنڈ ہسپتال روانہ کر دیا گیا ھے۔
کار مالکان چند منٹوں میں وہاں سے فورا" غائب ھو چکے تھے۔
انہیں مشورہ ھے کہ اللہ کی طرف سے جو ھونا تھا ھو چکا، چاروں نفوس زندہ سلامت لیکن ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ شدید زخمی ہیں، ان کی جان کو خطرہ نہیں ھے۔ آپ لوگ گاڑی کے مالک بنیں تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکے۔ اور متاثرین کے بھی مددگار بنیں۔
0 Comments