ہمارے اجداد نے ہی انگریزوں کی نوکریاں کیں

ہمارے اجداد نے ہی انگریزوں کی نوکریاں کیں



 یہ کوئی اور نہیں ہمارے ہی اجداد ہیں ، جو انگریز کا ایک من وزن صرف ایک روپے میں راولپنڈی سے مری تک لے کر جاتے ، ان کے پاؤں میں جوتی تک نہیں ھوتی ، پنڈی سے مری 70 کلو میٹر کا سفر ایک من وزن اٹھا کر 2 دن میں مکمل ھوتا . یہ لوگ انگریز کی خدمت کرتے ، اپنی پیٹھ پر سوار کر کے سیر کراتے اور انگریز خوش ھو کر اپنا بچا ھوا کھانا انہیں دے دیتا .

ہمارے اجداد نے ہی انگریزوں کی نوکریاں کیں ، تنخواہ لے کر اپنے ہی لوگوں سے لڑتے رھے . انگریز نے ہندوستان پر 100 سال حکومت کی ، اس دوران کبھی بھی انگریزوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے زیادہ نہیں رہی .
انگلینڈ میں ایک مائیگریشن رجسٹر ھے ، جس میں برطانیہ سے ہندوستان جانے والے 15،447 فوجیوں کے نام لکھے ھوئے ہیں . 3 لاکھ ہندوستانی تھے ، جو انگریزی فوج میں بھرتی ھوئے . بنگال رجمنٹ ، پنجاب رجمنٹ ، بلوچ رجمنٹ انگریزوں نے بنائی .
برصغیر کے بھوکے ننگے 2 ، 4 روپے ماہانہ وظیفے پر لڑنے مرنے کو تیار تھے . پلاسی کی جنگ میں سراج الدولہ کے خلاف انگریزی فوج میں 90 فیصد ہندوستانی ہی تھے ، غداری کرنے والا بھی میر جعفر ہی تھا ، سلطان حیدر علی اور اس کے بیٹے ٹیپو سلطان کے خلاف 4 جنگیں لڑنے والے کون تھے ؟
کوئی اور نہیں میرے اور آپ کے اجداد تھے .
سرنگاپٹم سے میسور تک میر جعفر نے کس طرح سلطان سے غداری کی ، انگریز کو کس طرح وفاداری بیچی ، سب کچھ لکھا ھوا ھے ، بس آنکھیں کھول کر پڑھنے والا چاہیے .
علامہ اقبال نے کہا تھا .
جعفر از بنگال و صادق از دکن ،
ننگِ ملت ، ننگِ دین ، ننگِ وطن .
پنجاب میں رنجیت سنگھ جو انگریزوں کو مشکل وقت دکھا رہا تھا ، مسلمانوں کو اس کے خلاف جہاد پر لگا دیا . سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید دہلی میں انگریزوں کے خلاف لڑنے کی بجائے بالا کوٹ سکھوں سے لڑنے پہنچ گئے ، اسلحہ گولا بارود انگریزی استعمال ھوتا تھا .
انگریز دارالعلوم دیوبند کے سالانہ دورے کرتا تھا ، اکابرین دیوبند کو وظائف دیتا تھا . اکابرین بریلوی اور اہلِ حدیث بھی حکومتی وظیفے لیتے رھے ہیں .
اسلام کی آمد سے اب تک 1500 سالوں میں پوری دنیا میں اتنے پیر ، دستگیر ، ولی ، محدث ، مجدد ، قطب ، مفسر ، مناظر ، مقرر پیدا نہیں ھوۓ جتنے انگریز کے 100 سالہ دور میں برصغیر میں پیدا ھوۓ تھے .
کوئی اڑتا رہا ، کوئی لمحے میں غائب ھو کر مدینہ پہنچ جاتا ، کوئی غوث اعظم کے نام پر لطائف گھڑتا کوئی لال شہباز قلندر کو پرواز کرواتا رہا .
کسی نے نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے نور یا بشر پر مسلمانوں میں پھوٹ ڈالی ، کسی نے حیات و ممات پر مسلمانوں کو دست و گریبان کیا . کسی نے ولادت پر جشن منایا ، کسی نے شہادت امام حسین پر ماتم کیا .
یہ سب انگریز وظائف دے کر اپنی سلطنت کو دوام بخشنے اور مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے کرواتے رھے ہیں .
آپ کا کیا خیال ھے ، پاکستان آزاد ھو گیا ھے ؟
انگریز کی بنائی رجمنٹ آج بھی حکمران ھے . عوام آج بھی محکوم ھے ، آج بھی راشن کی قطاروں میں مر رھے ہیں اور اشرافیہ آج بھی انگریزی وفاداری نبھا رہی ھے ...!

Post a Comment

0 Comments